ایران کا اسٹیل پیداوار میں دنیا کے دس ممالک کی فہرست میں شامل

تہران، 28 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں اسٹیل پیدا کرنے والے دس ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے.

بھارتی اکونومک ٹائمز اخبار کے مطابق، عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن (WSA) کی حالیہ رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران، چین، جاپان، جنوبی کوریا اور بھارت اسٹیل پیداکرنے والے عالمی دس ممالک کی فہرست میں شامل ہیں.
عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق، 2018 کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران میں اسٹیل کی پیداواری میں 17.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کا حجم 25 ملین ٹن پہنچ گئی ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران نے اسٹیل پیداوار میں قابل قدر پیشرفت کرکے دنیا کے صنعتی ممالک کے درمیان مضبوط پوزیشن حاصل کی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@