ایرانی کھیلاڑی نے ورلڈ کراٹے لیگ میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، 28 جنوری، ارنا – ایرانی کراٹے کھیلاڑی "مجید حسن نیا" نے فرانس میں منعقدہ ورلڈ کراٹے لیگ میں ایک سونے کا تمغہ جیت لیا.

ایرانی کھیلاڑی نے منعقدہ مقابلوں میں اپنے اطالوی، فرانسیسی، قازق، آذری اور سعودی حریفوں کو جارحانہ شکست دے کر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا.
حسن نیا نے ورلڈ کراٹے لیگ کے فائنل مرحلے میں اپنے اطالوی حریف کو شکست دے کر ایک طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا.
دوسرے ایرانی کھیلاڑیوں "علی اصغر آسیابری اور سجاد گنج زادہ" نے منعقدہ مقابلوں میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا.
تفصیلات کے مطابق، کراٹے ورلڈ لیگ کا جمعہ کے روز سے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں آغاز کیا گیا جس میں 82 ممالک کے 776 کراتے کھیلاڑی شریک ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@