28 سالہ قابل ایرانی خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں 500 دماغی آپریشن

تہران، 28 جنوری، ارنا - ''سہیلا سامی'' 28 سالہ قابل خاتون ایرانی ڈاکٹر ہیں جو آج دنیا میں دماغی آپریشن کرنے والے سب سے کامیاب اور ذہین ڈاکٹروں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے اب تک 500 آپریشنز کئے ہیں.

سہیلا سامی بھی ان ہزاروں ذہین اور کامیاب ایرانی نوجوانوں میں سے ایک کامیاب ڈاکٹر ہیں جو اپنی تعلیمی مکمل کرنے کے لئے اس وقت جرمن میں رہائش پذیر ہیں.
سہیلا عالمی شہرت یافتہ اور نامور ایرانی دماغی بیماریوں کے ''پروفیسر ڈاکٹر سمیعی'' کی شاگرد ہیں.
دنیا میں دماغ اور اعصاب طبی سائنس میں علم رکھنے والوں میں سے شاید ہی ایسا کوئی ہو جو پروفیسر سمیعی کو نہیں جانتا.
سہیلا سامی جرمن یونیورسٹی گولف میڈیکل کی فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے دماغی سائنس میں اپنی ڈگری حاصل کی ہے. قابل ایرانی خاتون ان ہزار ایرانی ماہر نوجوانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نوجوانی کی عمر میں اتنی اعلی درجے کی تعلیم حاصل کررکھی ہیں.
وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے جرمنی میں کئی سال رہنے کے باوجود حجاب کا انتخاب کیا اور وہ اس پر قائم ہیں اور وہ اپنے اس انتخاب پر مطمئن بھی ہیں.
ان کے مطابق، حجاب سے ان کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، حجاب پر ان کا عقیدہ ہے اسی لئے چاہے وہ ایران ہو یا دنیا کی کوئی اور جگہ وہ اپنے عقیدے پر قائم رہیں گی.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@