اعلی ایرانی سفارتکار تین یورپی ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے

تہران، 28 جنوری، ارنا - سنیئر ایرانی سفارتکار اور نائب وزیر خارجہ ''سید عباس عراقچی'' آسٹریا، سلوواکیا اور بلغاریہ کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے ان ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق، اعلی ایرانی سفارتکار تین یورپی ملکوں کے حکام کے ساتھ سیاسی مشاورت کی نشستوں میں شریک ہوں گے.
سید عباس عراقچی میزبان ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر حکام سے بھی دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور مختلف عالمی امور پر بھی گفتگو کریں گے.
سنیئر ایرانی سفارتکار کا دورہ ویانا بھی متوقع ہے جہاں وہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ کے ساتھ ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@