چابہار اور تین بھارتی بندرگاہوں کے درمیان لائنر سروس کا آغاز

چابہار، 27 جنوری، ارنا - ایران کی جنوبی بندرگاہ چابہار اور بھارت کی 'ممبئی، کندلہ اور مندرہ' بندرگاہوں کے درمیان مشترکہ لائنر سروس کا آغاز کردیا گیا ہے.

اس سروس کے پہلے مرحلے میں بھارت سے 3700 کنٹینرز لےکر لائنر کشتی ایران کی شہید بہشتی بندرگاہ پہنچ گئی.
ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کی پورٹس اور میری ٹائم اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ آج بروز اتوار"شہید بہشتی" بندرگاہ میں پہلا بحری جہاز لنگرانداز ہونے سے چابہار بندرگاہ اور بھارت کی تین بندرگاہوں کے درمیان مشترکہ لائنر سروس کا آغاز ہوگیا۔
"بہروز آقائی" نے مزید کہا کہ یہ 3 ہزار 700 کنٹینرز سامان لانے والا بحری جہاز، چابہار کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ سالانہ8.5 ملین ٹن لوڈنگ اور مال کی اترائی کی صلاحیت رکھتی ہے اور 100ہزار ٹن کنٹینرز گنجائش کا بحری جہاز چابہار بندرگاہ پر لنگرانداز ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید بہشتی بندرگاہ کے افتتاح کے بعد گزشتہ سال کے دوران میں سامان لانے والے کنٹینرز لانے اور باہر بھیجوانے کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے جس میں 61 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آقائی نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی لوڈنگ اور اترائی کے حوالے سے شہید یہشتی بندرگاہ کی صلاحیت میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روان سال کے ابتدائی 10 مہینوں کے دوران مجموعی طور پر نان آئل مصنوعات کی لوڈنگ اور اترائی میں54 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@