ایرانی وزیر خارجہ کا الجزائر کیساتھ تعلقات بڑھانے پر زور

تہران، 27 جنوری، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے الجیریائی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین کیساتھ ملاقات میں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

"محمد جواد ظریف" نے "عبدالحمید سی عنیف" کے ساتھ ملاقات میں ایران اور الجزائر کے درمیان دوستانہ اور بردارانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، طویل المدتی دوستی اور پرخلوص تعاون کی بنیاد پر استوارہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام، الجزائری حکومت اور عوام سمیت الجزائر کی انقلاب کا بہت احترام کرتے ہیں اور ان کی سربلندی اور عزت کے خواہشمند ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعاون اچھی سطح پر جاری ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں کے ساتھ ایران اور الجزائر کے درمیان اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الجزائر نے اصول اور منطق پر مبنی پالیسی کےساتھ مختلف مسائل بشمول ایران جوہری معاہدے اور انسداد دہشتگردی پر مناسب موقف اپنایا ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@