ایران کا بحیرہ عمان میں پیٹروکیمیکل ریفائنری کی تعمیر کا آغاز

تہران، 27 جنوری، ارنا- ایرانی نیشنل پیٹروکیمیکل کمپنی کے پراجیکٹ مینجمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بحیرہ عمان کے علاقے جاسک میں ایک پیٹرو کیمیکل ریفائنری کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے اس عزم کا اعادہ ہے کہ بحیرہ عمان میں واقع علاقے جاسک کی توسیع کے ذریعے، آبنائے ہرمز پر اپنے انحصار کو کم کرنے سمیت توانائی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کو اور مضبوط بنائے گا۔
عالمی مارکیٹوں اور ایرانی بندرگاہ جاسک کے درمیان فاصلے، ملک کے جنوبی علاقے عسلویہ سے ایک ہزار کلومیٹر کم ہے اور یہ بات برآمدی اخراجات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ان باتون کی بدولت اسلامی جمہوریہ ایران نے جاسک بندرگاہ میں ایک ائل ٹرمینل اور پیٹرو کیمیکل ریفائنری کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے-
ایرانی نیشنل پیٹروکیمیکل کمپنی کے پراجیکٹ مینجمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کی ضروریات کو پورا کرنے اور برآمدات کے حجم کو بڑھانے کے مقصد سے جنوبی بندرگاہ جاسک میں ایک پیٹروکیمیکل ریفائنری کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جاسک ائل ٹرمینل ایران کا دوسرا بڑا ائل برآمد کرنے والا ائل ٹرمینل ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@