روس کا ایران کیساتھ تعلقات کی توسیع کا خیر مقدم

تہران، 27جنوری، ارنا- ایران میں تعینات روسی سفیر نے ایرانی اسپیکر کے مشیر برائے بین لاقوامی امور کیساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں ایران کیساتھ تعلقات کی توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے۔

"لوان جاگاریان" نے آج بروز اتوار،"حسین امیرعبداللہیان" کے ساتھ ملاقات میں مزید کہا کہ مختلف مسائل پر ایران اور روس کا ایک مشترکہ موقف ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں ایران کےساتھ تعلقات کی توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے۔
اس موقع پر ایرانی اسپیکر کے مشیر نے شام کی حمایت اور خطے کی سلامتی کو فراہم کرنے کے حوالے سے ایران اور روس کی تعمیری تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کی فوجی کاروائیاں اور شام میں اس کی جارحیت خطے کی سلامتی کیلئے ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جنگوں کو ہوا دینے کی صہیونی پالیسی کو شکست کا سامنا ہوگا۔
ایرانی اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان اعلی مشترکہ پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کو باہمی تعاون کی راہ میں مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون، باہمی مسائل کو حل کرنے اور نجی اور سرکاری شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
ہونی والے ملاقات میں دونوں فریقین نے بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@