ایرانی فٹ بال فیڈریشن، قیروز کیساتھ تعاون پر فیصلہ کرے گی

تہران، 27 جنوری، ارنا – ایرانی وزیر ورزش اور نوجوانوں نے کہا ہے کہ ایرانی فٹ بال فیڈریشن ایشیا کے 17 ویں مقابلوں کے اختتام کے بعد قیروز کے ساتھ تعاون کے تسلسل پر فیصلہ کرے گی.

یہ بات مسعود سلطانی فر' نے آج بروز اتوار ایک نشست میں کہی.
انہوں نے کہا کہ فٹ بال فیڈریشن، 17 ویں ایشیائی مقابلوں کے بعد ایرانی ٹیم میں کارلوس قیروز' کے رہنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی.
یاد رہے کہ اس سے پہلے ' کارلوس قیروز' نے کہا تھا کہ اے ایف سی 2019ایشین کپ کے مقابلوں کے آخر تک قومی ٹیم کے ساتھ رہیں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@