پاکستان ایرانی اقتصادی سرگرم کارکنوں کو ویزا فری انٹری جاری کرے گا

اسلام آباد، 27 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 68 ممالک کے اقتصادی سرگرم کارکنوں کو پاکستانی ایئرپورٹ پر آمد کی صورت میں ان کو ویزے دے دئے جائیں گے.

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایک بیان میں اعلان کردیا کہ پاکستان کے ہوائی اڈے پر غیرملکی اقتصادی سرگرم کارکنوں کو صرف تیس دن اور ایک بار کے لئے ویزا فری انٹری دی جائے گی.
ایف آئی اے کے مطابق، 68 ممالک سمیت اسلامی جمہوریہ ایران، ارجنٹینا، آذربائیجان، آسٹریلیا، ڈنمارک، مصر، سلووینیا، کویت، عمان، ناروے، جنوبی افریقہ، سویڈن، تاجکستان، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے اقتصادی سرگرم کارکنوں کو کاروباری ویزا فراہم کیا جائے گا.
پاکستانی حکومت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دوسرے ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@