ایران کی فلپائن میں چرچ پر دہماکوں کی مذمت

تہران، 27 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے فلپائن کے جنوب میں ایک چرچ پر بم دہماکوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں جاں بحق اور زخمی ہوگئے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے فلپائن کے جنوب میں ایک گرجاگھر پر دو بم دہماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کے لواحقین کے پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور کسی بھی مقصد کے لئے معصوم لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا، غیر انسانی اقدام ہے.
تفصیلات کے مطابق فلپائن کے جزیرے جولو کے ایک چرچ میں دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 27 افراد جان بحق اور 77 زخمی ہوگئے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@