ایران میں جاپان کے ثقافتی کمرے کا افتتاح

تہران، 27 جنوری، ارنا – ایران میں قائم جاپانی سفارتخانے کیجانب سے ایران اور جاپان کے درمیان سفارتکاری تعلقات کی نویں سالگرہ کی مناسبت سے جاپانی ثقافتی کمرے کا افتتاح کیا گیا.

جاپانی اخبار' جاپان ٹودے' کے مطابق، اس کمرے کے انعقاد کا مقصد ایرانی عوام کو جاپانی ثقافت اور اس ملک کی دستکاری مصنوعات سے روشناس کرانا ہے.
اس موقع میں ایران میں تعینات جاپانی سفیر 'میتسوگو سایتو' نے ٹوکیو اور تہران کے درمیان اچھے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ صرف ایرانی عوام کو جاپان کی روایتی ثقافت بلکہ اس ملک کی پاپ ثقافت سے متعارف کرنا چاہتے ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹوکیو میں قائم ایرانی سفارتخانے میں ایران اور جاپان کےدرمیان سفارتکاری تعلقات کی 90 ویں سالگرہ کی سرکاری تقریب منعقد ہوگئی جس میں ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات سمیت سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اورعلمی تعلقات کے مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@