سنیئر نائب ایرانی صدر شام کا دورہ کریں گے

تہران، 27 جنوری، ارنا - سنیئر نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگیری آنے والے دنوں میں ایک اعلی اقتصادی وفد کی قیادت میں ایران اور شام کی اعلی کمیٹی کے اجلاس کی شرکت کیلئے شام کا دورہ کریں گے.

تفصیلات کے مطابق، ایران اور شام کے درمیان مشترکہ اعلی کمیٹی کی 14 ویں ابتدائی نشست گزشتہ روز ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی 'امیر امینی' کی موجودگی میں دمشق میں منعقد ہو گئی.
قابل ذکر ہے کہ ایرانی اقتصادی ماہرین کے ایک وفد نے اس مشترکہ نشست کے انعقاد سے پہلے ایرانی سنیئر نائب ایرانی صدر کے دورہ دمشق کی ضروری تیاریوں کو فراہم کرنے کیلئے اس ملک کا سفر کیا ہے.
اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک طویل المدتی اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع ہے.
جہانگیری، شام میں اپنے قیام کے دوران اس اقتصادی نشست کی شرکت کے علاوہ صدر 'بشار الاسد' جیسے شامی اعلی حکام کیساتھ ملاقات اور بات چیت کریں گے.
یاد رہے کہ اس نشست سے قبل شامی وزیر معیشت کی قیادت میں ایک اعلی اقتصادی وفد ایران کا دورہ کر کے ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@