ایران اور ترکی، کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم

تہران، 26 جنوری، ارنا- نائب ایرانی صدر برائے امور اقتصادیات نے ترکی کیساتھ اقتصادی تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک،کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بات "محمد نہاوندیان" نے ترکی کے چیمبر آف کامرس ایںڈ سٹاک ایکسچینج کے سرابرہ "مصطفی رفعت حصار اوغلو" کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان قریبی تعلقات سے عالم اسلام اور زیادہ طاقتور بن جاتا ہے۔
نائب ایرانی صدر برائے امور اقتصادیات نے کہا کہ ایران اور ترکی کے اتحاد کے ذریعے کوئی ملک ہمارے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
انہون نے گزشتہ 40 سالوں سے اب تک ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں یورپی ممالک سمیت دنیا کے اکثر ممالک، ایران مخالف امریکی پابندیوں کے حوالے سے نہ صرف امریکہ کا ساتھ نہیں دیتے ہیں بلکہ اس کے غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خلاف اٹھ کر کھڑے ہوئے ہیں۔
نہاوندیان نے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو اپنے ملک کو چلانے اور اندورنی مسائل کو حل کرنے میں بہت چلینچز کا سامنا ہے لہذا دوسرے ممالک میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں یقینا کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کیساتھ باہمی تعلقات میں اضافہ، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@