ایرانی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے: قطری ہیڈ کوچ

ابوظہبی، 26 جنوری، ارنا – قطر کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ایشیا کے مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی ٹیم کو ایشیائی چیمپیئن بننے کی صلاحیت ہے.

یہ بات فلیکس سانچز نے آج بروز ہفتہ ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیپے ہوئے ہوئے کہی.
قطری قومی فٹ بال کے ہسپانوی ہیڈ کوچ نے ایشیائی فائنل مرحلے میں قطر اور ایران کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان ممکنہ مقابلے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران ایک طاقتور اور قابل احترام حریف ہے لیکن اس کے باوجود ان مقابلوں کا نتیجہ قابل پیش گوئی نہیں ہے.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں جاری 17 ویں ایشیائی کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں، جارحانہ انداز میں چین کو 3-0 نتیجے کیساتھ شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل میں ایران کا میچ، 28 جنوری کو جاپان کے مد مقابل ہوگا۔
2019 ایشین فٹبال کپ، 5 جنوری سے 1 فروری تک متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@