ایران کیخلاف کسی بھی محاذ میں شامل نہیں ہوں گے: عراق

بغداد، 26 جنوری، ارنا - عراقی وزیرخارجہ نے ایران سے متعلق امریکی دباؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی محاذ میں شریک نہیں ہوں گے.

عراقی نیوز ایجنسی بغداد الایوم کے مطابق، ''محمد علی حکیم'' نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اینٹی ایران مہم جوئی میں شرکت کی کسی بھی درخواست پر عمل نہیں کریں گے.
عراقی وزیرخارجہ نے ایران مخالف محاذ میں شامل ہونے پر عراق پر امریکی دباؤ سے متعلق کہا کہ عراق، ایران کے خلاف کسی بھی محاذ کا ساتھ نہیں دے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@