ایران، امریکی سازشوں کیخلاف وینزویلا کی حمایت کرتا ہے: ظریف

تہران، 26 جنوری، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی سازشوں کے خلاف وینزویلا کی قوم اور حکومت کی حمایت کرتا ہے.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے اپنے وینزویلائی ہم منصب "جارج اریزا" کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
فریقین نے خودمختار ممالک بالخصوص وینزویلا کے خلاف امریکی سازشوں سے نمٹنے کے لئے عالمی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.
اس کے علاوہ وینزویلا میں حکومت اور باغی گروہوں کے درمیان مذاکرات اور مسائل کے سیاسی حل سے متعلق میکسیکو اور یوراگوئے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے وینزویلا میں حکومت لڑکھڑانے لگی، دوسری جانب سے اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو نے خود کو صدر قرار دے دیا.
امریکی صدر نے بھی کہا ہے کہ وہ حزب اختلاف کے رہنما کو بطور صدر تسلیم کرتے ہیں. مختلف ممالک نے ٹرمپ کی اس مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے.
تفصیلات کے مطابق، دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین اور ترکی نے وینزویلا کی حکومت اور صدر '' نکولس ماڈورو'' کی حمایت کرتے ہوئے وینزویلا کے اندورنی معاملات میں بیرونی مداخلت کی شدید مذمت کی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@