ایران مخالف امریکی پابندیوں کے حق میں نہیں: عراق رہنما

بغداد، 26 جنوری، ارنا - نامور عراقی سیاستدان اور الحکمت سیاسی تحریک کے رہنما نے کہا ہے کہ عراق اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق امریکہ کی یکطرفہ معاشی پابندیوں کا مخالف ہے.

یہ بات ''سید عمار حکیم'' نے عراقی دارالحکومت بغداد میں نائب امریکی وزیرخارجہ کے معاون ''اینڈریو پیک'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
فریقین نے اس موقع پر عراق کی سیاسی صورتحال، علاقائی امور اور دہشتگردی کے خلاف جنگ پر گفتگو کی.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی بحران جیتنا بھی سنگین ہو مگر صرف سیاسی طریقوں سے اس کا حل ممکن ہے.
سید عمار حکیم نے ایک بار پھر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسی پالیسی عالمی معاملات میں خطرناک ہے.
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق میں امن و سلامتی سے متعلق اپنی ذمہ داری پورے کرے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@