وارسا کانفرنس میں شرکت پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا: کویت

نیو یارک، 26 جنوری، ارنا - نائب کویتی وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے وارسا میں آئندہ ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا.

یہ بات ''شیخ صباح الخالد الحمد الصباح'' جنہوں نے سلامتی کونسل میں ماحولیاتی تبدیلی کی نشست میں شرکت کے لئے نیو یارک کا دورہ کیا، نے ارنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پولیش حکومت کی میزبانی میں مشرق وسطی کی صورتحال سے متعلق ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا. پہلے یہ باتیں سامنے آئیں کہ یہ ایک ایران مخالف نشست ہوگی تاہم ایران کے شدید احتجاج اور پولیش حکومت کو خبردار کرنے کے بعد اس اجلاس کے موضوع کو تبدیل کیا گیا.
اس حوالے سے کویتی وزیرخارجہ نے ارنا نیوز کو بتایا کہ جب کسی نشست میں مدعو کیاجاتا ہے تو ہمیں پہلے اس کا ایجنڈا بتایا جاتا ہے مگر اب تک وارسا کانفرنس سے متعلق ہمیں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں.
انہوں نے مزید کہا کہ اس نشست کی تفصیلات جانے بغیر اس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا.
یاد رہے کہ روس نے وارسا کانفرنس کو اینٹی ایران سمٹ قرار دیتے ہوئے اس میں شرکت سے انکار کردیا. ملائیشیائی وزیرخارجہ اور ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھی اس وارسا کانفرنس کے ایجنڈے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@