پابندیوں کے باوجود ایران میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

بندرعباس، 26 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں پابندیوں کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

وزیر خزانہ ''فرہاد دژپسند'' نے ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے سرمایہ کاروں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں سال ملکی تجارت میں فرق 90 کروڑ ڈالر رہا جو مثبت سطح پر ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران مخالف پابندیوں کے باوجود گزشتہ 10 ماہ میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا اور اس وقت ملک کی 85 فیصد درآمدات صرف خام مواد کے لئے ہوتی ہیں.
ایرانی وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ملک کی تیل برآمدات کو صفر تک لانے کی دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوئیں جبکہ تیل برآمدات کا سلسلہ جاری ہے.
انہوں نے ملک کے فری زون کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لانے پر زور دیا اور مزید کہا کہ فری زون میں معاشی ترقی کو اچھی سطح پر لانا ہوگا تا کہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملک کی مجموعی ترقی میں شامل کیا جاسکے.
فرہاد دژپسند نے بتایا کہ ایران پر مسط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں جنگ کے دوران ایرانی قوم اپنی سرزمین کے ایک انچ سے پیچھے نہیں ہٹی اور آج بھی امریکہ پابندیوں سے ایران کی معیشت کو ہرگز مفلوج نہیں کرسکتا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@