ایران کی میزائل قابلیت پر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں: ترجمان

تہران، 26 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ بات واضح کردی ہے کہ ملک کی میزائل قابلیت اور سرگرمیوں پر ہرگز مذاکرات نہیں ہوں گے.

یہ بات ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' نے ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق فرانسیسی وزیرخارجہ کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل میں کہی.
انہوں نے یہ بات واضح کردی ہے کہ ایران، اپنی مزائل قابلیت پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کو تسلیم نہیں کرے گا.
قاسمی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن و استحکام کی مضبوطی چاہتا ہے تاہم امریکہ اور بعض یورپی ممالک بشمول فرانس کی جانب سے خطے میں بڑے پیمانے پر مہلک ہتھیاروں کی فروخت سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچنے کی وجہ ہے.
انہوں نے ایران پر پابندیاں لگانے سے متعلق فرانسیسی وزیرخارجہ کی باتوں کو دونوں ممالک کے تعاون اور سیاسی مکالمے کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران، یورپی ممالک کی جانب سے کسی بھی طرح کی نئی پابندیوں کی صورت میں ان ممالک کے ساتھ اپنے تعاون پر نظرثانی کرے گا.
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ ایران، اپنے خلاف کسی خطرے کے پیش نظر میزائل صلاحیت کو کم سے کم مدت میں بڑھا سکتا ہے، خطرات کا سامنے کرنے کے لئے ہم اپنی میزائلوں کی قابلیت کو حالات کے مطابق مزید مضبوط کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@