25 جنوری، 2019 3:37 PM
News Code: 3668041
0 Persons
ایران میں اقتدار-97 جنگی مشقوں کا آغاز

اصفہان، 25 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی جانب سے 'اقتدار-97' نامی جنگی مشق جمعہ کے روز صوبہ اصفہان میں شروع ہوگئی.

دو روزہ اقتدار-97 فوجی مشق میں ایرانی بری فورسز کے 12 ہزار اعلی تربیت یافتہ اہلکار اور کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں.
جنگی مشق یا زہرا (س) کے خفیہ کوڈ سے بری فورسز کے بریگیڈیئر جنرل ' کیومرث حیدری ' کی طرف سے آغاز کیا گیا جس میں بڑی تعداد کی فضائی دفاعی نظام، جنگی طیارے اور زمینی فوجیوں نے حصہ لیا.
ایرانی بری فورس اس جنگی مشق میں نئے جنگی آلات، ریڈار نظام، بحری جہازوں، آبدوزوں، میزائل اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کرے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@