ایران نے 9 ماہ میں 258 ملین ڈالر کے قالین اور دستکاری سامان برآمد کیا

تہران، 25 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 12 ہزار ٹن قالین اور دستکاری کی مصنوعات کی برآمدات کی ہیں.

ایران کی غیرملکی تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی مالیت پر مشتمل 12 ہزار ٹن قالین اور دستکاری کے سامان کو گزشتہ 9 مہینوں کے اندر برآمد کیا گیا ہے.
ایران نے گزشتہ سال 331 ملین ڈالر کی مالیت کے 8 ہزار ٹن قالین اور دستکاری کی مصنوعات برآمدات کی تھیں.
ایرانی کسٹم کے مطابق، قالینوں اور دستکاری سامان کی برآمدات کو اگر وزن کے حساب سے دیکھیں تو گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے مگر مالیت کے لحاظ سے اس میں 22 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے.
اس کے علاوہ ایران نے رواں سال کے 9 مہینوں میں 86.940 ملین ٹن پر مشتمل نان آئل مصنوعات برآمد کی ہیں جن کی مالیت 33.358 ارب ڈالر ہے. گزشتہ سال کے مقابلے میں نال آئل مصنوعات کی برآمدات میں وزن کے حساب سے دو فیصد اور مالیت کے حساب سے 5.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@