پاکستان کا ایرانی سرحد پر مشترکہ تجارتی مارکیٹ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد، 25 جنوری، ارنا - پاکستان نے پاک ایران سرحدی علاقے 'تفتان' میں دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی مارکیٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

پاکستانی میڈیا کے مطابق، حکومت نے ایرانی سرحد 'میرجاوہ' سے ملحقہ تفتان علاقے میں مشترکہ مارکیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے.
اردو اخبار 'اوصاف' نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تفتان میں متعین مقامی انتظامیہ کے حکام کے مطابق مجوزہ مشترکہ مارکیٹ تفتان شہر میں دو طرفہ تجارتی گیٹ زیروپوائنٹ کے قریب ہی بنائی جائے گی.
ذرائع کے مطابق مشترکہ مارکیٹ بنانے کے متعلق اتفاق رائے پاک ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس میں ہوا تھا.
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایرانی شہر 'زاہدان' میں پاک ایران 22ویں مشترکہ سرحدی کمیشن کا انعقاد کیا گیا. اس اجلاس میں انسداد دہشتگردی پر مشترکہ اقدامات، معلومات کا تبادلہ، تجارت میں اضافے اور بارڈر سیکورٹی امور پر اہم فیصلے کئے گئے اور اس کے علاوہ دونوں ممالک نے مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مزید موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@