2019ایشین فٹبال کپ؛ ایران کی سیمی فائنل تک رسائی

تہران، 24 جنوری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں جاری 17 ویں ایشیائی کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں، جارحانہ انداز میں چین کو 3-0 نتیجے کیساتھ شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اماراتی شہر ابوظبی کے محمد بن زائد اسٹیدیم میں ہونے والے ایشین فٹبال کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں ایران و چین کے درمیان مقابلہ کافی دلچسب رہا۔
میچ کا پہلا ہاف ایران کے نام رہا جس میں ایرانی کھیلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے چین کے خلاف برتری حاصل کرلی۔
ایران کی جانب سے پہلا گول "سردار آزمون" نے میچ کے 18 ویں منٹ میں کیا جس کے 12 منٹ بعد ہی "مہدی طارمی" نے دوسرا گول کردیا۔
میچ کے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں ایران کی جانب سے "کریم انصاری فرد" نے تیسرا گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔
سیمی فائنل میں ایران کا میچ، 28 جنوری کو جاپان کے مد مقابل ہوگا۔
2019 ایشین فٹبال کپ، 5 جنوری سے 1 فروری تک متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@