جنوبی کوریا نے ایرانی تیل کی خریداری کا ازسرنو آغاز کردیا

تہران، 24 جنوری، ارنا - جنوبی کوریا ایک بار پھر ایرانی تیل کے گاہکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا جس کے بعد کوریائی کمپنیوں نے ایران سے تیل لینے کا ازسرنو آغاز کردیا ہے.

'بزنس کوریا' ویب سائیٹ کے مطابق، 'ایس.کے اینچون پیٹروکیم' اور 'ایس.کے انرجی' کمپنیوں نے ایران سے خریدا جانے والا 10 لاکھ بیرل تیل 19 جنوری کو کوریائی بندرگاہ اینچون پر وصول کردیا.
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 لاکھ بیرل ایرانی تیل کی دوسری کھیپ 31 جنوری کو جنوبی کوریا پہنچ جائے گی.
اس کے علاوہ آئندہ ماہ سے 'ہنڈائی آئل بینک' اور 'ہانوا ٹوٹل' کمپنیوں کی جانب سے بھی ایرانی تیل کی خریداری کا دوبارہ آغاز کردیا جائے گا.
بزنس کوریا کے مطابق، دوسری ممالک کے مقابلے می ایرانی تیل کے معیار بہت بہتر ہے.
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو جنوری 2017 میں بطور امریکی صدر اقتدار میں آئے تھے، نے گزشتہ 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر پرانی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا.
امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارہ بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@