24 جنوری، 2019، 10:08 AM
News ID: 3667932
T T
0 Persons
ایران دنیا میں منشیات پکڑنے میں پہلے نمبر پر ہے: اقوام متحدہ

لندن، 24 جنوری، ارنا - اقوام متحدہ نے ایران کے ساتھ انسداد منشیات مہم میں دوطرفہ تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.

یہ بات ویانا میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ''یوری فیدوتوف'' نے ایران کے جنرل انسپیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ ''ناصر سراج'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں ںے انسداد منشیات کے شعبے میں اقوام متحدہ اور ایران کے درمیان موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے آمادہ ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمارے لئے ایک اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے، دنیا کے ممالک کے مقابلے میں منشیات پکڑنے میں ایران کا پہلا نمبر ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ان سرگرمیوں کی حمایت کے لئے مختلف ذرائع کا استعمال کریں.
اس ملاقات میں اعلی ایرانی عہدیدار نے منشیات اور مالی بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل انسپیکشن آرگنائزیشن مالی بدعنوانی کی روک تھام کے لئے موثر قانون اور اقدامات کا استعمال کرتا ہے.
ناصر سراج نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کے خلاف موثر اور شفاف اقدامات ناگزیر ہیں. اس شعبے میں ایران نے بڑی قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
یاد رہے کہ ناصر سراج بدعنوانی کی روک تھام کے اداروں کی دسویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے ویانا کے دورے پر ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@