ایران کیساتھ تجارت کا مخصوص میکنزم جلد نافذ ہوگا: فرانس

تہران، 24 جنوری، ارنا - فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت کے لئے یورپی یونین کے مخصوص میکنزم آئندہ دنوں تک نافذ ہوگا.

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، ''جان ایف لودریاں'' نے پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایا کہ ایران کے لئے مخصوص تجارتی میکنزم کچھ یوں ہوگا کہ ایران اپنے تیل کی آمدنی کو یورو میں حاصل کرسکتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ایران، جوہری معاہدے میں شامل تین یورپی ملکوں سے بھی اپنی اشیائے ضرورت کو حاصل کرسکتا ہے.
رائٹرز نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے متعلق یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم کا دفتر فرانس میں قائم ہوگا جو فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی مشترکہ نگرانی میں کام کرے گا.
اس سے پہلے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بتایا تھا کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ تجارتی تعاون کے تحفظ کے لئے مخصوص مالیاتی میکنزم کے جلد نفاذ پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کے بعد، یورپی یونین نے اس کے خلاف مؤقف اپنایا اور اس نے ایران کے ساتھ تجارت کو جاری رکھنے کے لئے موثر طریقہ اپنانے کا اعلان کر رکھا.
مخصوص مالیاتی میکنزم کے تحت جسے مختصر حرفوں میں SPV کہا جاتا ہے، ایران کے مرکزی بینک اور یورپی ممالک کے درمیان براہ راست تعاون قائم ہوگا جس کی مدد سے بینکاری اور تجارت سے متعلق مشترکہ سرگرمیوں کو ضمانت ملے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@