ایران کے دوسرے سیٹلائیٹ کی جلد خلاء میں لانچنگ

تہران، 23 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران آنے والے دنوں میں اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ملکی ساختہ دوسرے سیٹلائیٹ کو خلاء میں بھیجے گا.

یہ بات وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے تہران میں کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے بتایا کہ صدر روحانی نے گزشتہ دنوں خلاء میں بھیجے جانے والے دو سیٹلائٹس کی بات کی تھی جن میں سے ایک کی لانچگ ہوئی ہے اور دوسرے کی بھی جلد لانچگ ہوگی.
جنرل حاتمی نے مزید بتایا کہ سیٹلائٹ لانچگ کے شعبے میں ایران کی ترقی کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے علاوہ سیٹلائیٹ کی تیاری اور لانچگ سے متعلق بھی تمام ٹیکنالوجی پر گرفت ہے.
انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں تک سفیر لانچر کے ذریعے ایران کے دوسرے سیٹلائیٹ کو خلاء میں بھیجا جائے گا.
ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سفیر لانچر سیٹلائیٹ کو زمین کے 260 کلومیٹر دور مدار میں رکھے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@