ایران آذربائیجان جائنٹ ونچر، مشترکہ پیجو کار کی پیداوار جلد شروع

باکو، 23 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان مشترکہ منصوبے کے تحت آئندہ ماہ تک ایک ہی فیکٹری میں مشترکہ پیجو کاروں کی پیداوار کا آغاز کریں گے.

اس حوالے سے آذری کمپنی کے انتظامی بورڈ کے چیئرمین امین آخوند اوف نے بتایا کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان جائنٹ ونچر کے تحت باکو کے قریب صنعتی زون نفتچالا میں مشترکہ کار فیکٹری میں پیجو کار بنانے کا آغاز کردیا جائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ اس کار کا نام کیسپئین پیجو رکھا جائے گا جس میں خودکار گیئر باکس کا نظام موجود ہوگا.
آذری عہدیدار نے بتایا کہ نئی کار کی قیمت 17 سے 21 ہزار منات ہوگی.
منات آذربائیجان کی قومی کرنسی کا نام ہے، فی منات 6200 ایرانی تومان ہے.
آذربائیجان میں قائم آذرماش اور ایران خودرو مشترکہ کمپنی وہاں کی سب سے بڑی پیداواری صنعت مانی جاتی ہے جس کی بنیاد 2016 میں رکھی گئی تھی. ایرانی کمپنی اس فیکٹری میں 25 فیصد کی حصہ دار ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@