جزیرہ کیش: ایران 2022 فٹبال ورلڈکپ کے انعقاد کیلئے تعاون پر تیار

تہران، 23 جنوری ارنا – خلیج فارس میں واقع ایران کے سیاحتی جزیرے کیش میں بڑھتی ہوئی کھیلوں کی سرگرمیوں کے پیش نظر ایران نے قطر کی میزبانی میں 2022 میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں شریک ممالک کی پذیرائی کے لئے تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا ہے.

یہ بات کیش فری زون اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر "غلامحسین مظفری" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قطر کی میزبانی میں 2022 میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے انعقاد میں حصہ لے گا جس کے لئے ملک کے جنوبی سیاحتی جزیرہ کیش ان سرگرمیوں کا محور ہوگا.
مظفری نے کہا کہ جلد مستقبل میں جزیرہ کیش میں ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس کے انعقاد کا امکان ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایران اس نشست کی اچھی طرح میزبانی کرے گا.
انہوں نے کہا کہ ہم اس جزیرے میں 2022 فٹ بال ورلڈکپ کے لئے سرگرم عمل ہوسکتے ہیں اور ملکی سرمایہ کار عالمی کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعہ کیش میں کھیل سے متعلق چار کمپلکس قائم کرسکتے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ جزیرہ کیش کے سیاحتی مواقع کو 2022 فٹبال ورلڈکپ میں شریک ممالک کی پذیرائی کے لئے استعمال کیا جائے گا.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ کچھ دن پہلے ایک قطری وفد نے 2022 فٹ بال ورلڈکپ کے انعقاد میں ایرانی معاونت کا جائزہ لینے کے لئے جزیرہ کیش کا دورہ کیا ہے، ہم ان کی تجاویز سے فائدہ اٹھائیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایرانی سرمایہ کار عالمی کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعہ ان مقابلوں کے آغاز سے پہلے ایک سال کیش میں چار کھیل کمپلکس قائم کریں تو بڑی تعداد میں جیت لینے والی ٹیمیں اس جزیرے میں شریک ہوں گی.
انہوں نے کہا کہ جنوبی جزیرے کیش کی موسمی حالتیں قطر سے بہت ہی ملتی جلتی ہیں جبکہ کیش اور قطر کے درمیان فاصلہ بہت قریب ہے.
تفصیلات کے مطابق، قطر 2022 فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا مگر اس ملک کی مخصوص صورتحال کی وجہ سے قطری عوام کو پڑوسی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون اور مدد کی ضرورت ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@