ایران میں پاکستان کے ثقافتی مرکز کا افتتاح

مشہد، 23 جنوری، ارنا - بانی پاکستان محمدعلی جناح کے یوم سالگرہ کے سلسلے میں ایران کے مذہبی شہر مشہد میں پاکستان کے ثقافتی سنٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے.

اس تقریب میں ایران میں خاتون پاکستانی سفیر "رفعت مسعود" نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ثقافتی سنٹر کا افتتاح ہمارے لئے بڑا اچھا دن ہے.
انہوں نے ایران میں پاکستان کے ثقافتی مرکز کے افتتاح کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ مرکز دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں بڑا تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے.
خاتون پاکستانی سفیر نے بتایا کہ قونصل خانوں کے سب سے اہم ‍فرائض میں سے ایک دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کو بڑھانا ہے تاہم ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کا فروغ بھی اہمیت کا حامل ہے.
رفعت مسعود نے ایران اور پاکستان کے درمیان زبانی، ثقافتی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کی توسیع سے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لایاجاسکتا ہے.
تفصیلات کےمطابق، مشہد میں قائم پاکستان کا ثقافتی مرکز 400 میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1940 میں محمد علی جناح نے اپنے آپ کو برصغیر کے 10 کروڑ مسلمانوں کا واحد قومی رہنما تسلیم کرایا اور جن کی قیادت میں 14 اگست1947 میں مسلمانوں کی سب سے بڑی ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا.
ایرانی عوام بانی پاکستان محمد علی جناح کو بخوبی جانتے ہیں اور انھیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. اس کے علاوہ ایرانی دارالحکومت تہران کی ایک بڑی شاہراہ محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@