سالانہ سات لاکھ پاکستانی ایران کا سفر کرتے ہیں

مشہد، 23 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ سالانہ تقریبا 7 لاکھ پاکستانی زائر مشہد میں امام رضا (ع) کے روضے کی زیارت کے لئے ایران کا سفر کرتے ہیں.

یہ بات ''رفعت مسعود'' نے ایران کے مذہبی شہر 'مشہد' میں پاکستان کے ثقافتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے بتایا کہ حکومت ایران اور پاکستان زائرین اور مسافروں کے لئے زمینی اور فضائی راستوں کے سفر کے لئے سہولیات کی فراہمی پر کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گی.
پاکستانی سفیر نے مزید بتایا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ طول سرحد کے علاوہ زبان، ثقافت، تاریخ اور مذہبی مشترکات بھی رکھتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ مشہد میں پاکستانی ثقافتی سنٹر کا قیام پاک ایران دوستی کا مرکز ثابت ہوگا.
رفعت مسعود نے بتایا کہ اس مرکز میں پاکستان سے متعلق نوادرات اور تاریخی اشیاء اور دیگر ممالک سے بطور تحفہ ملنے والی ثقافتی اور آرٹس مصنوعات رکھی گئی ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@