ایران اور سوئٹزرلینڈ کے مشترکہ مالی میکنزم کی تیاری مکمل

تہران، 22 جنوری، ارنا- ایران اور سوئٹزرلینڈ کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مالی لین دین سے متعلق مشترکہ میکنزم کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے.

"شریف نظام مافی" نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی میکنزم پر نفاذ کا بند و بست کر چکا ہے۔
انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے مالیاتی چینلز میں پیسے انجکشن کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایران کی یورپی بینکوں میں کوئی رقم نہیں ہے کیونکہ ملک کے اکثر پیسے، تیل درآمد کرنے والے ممالک بشمول بھارت،چین اور جنوبی کوریا کے بینکوں میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل سے حاصل ہونے والے پیسے ایشیا سے یورپ میں منتقل ہوتے ہی ایران اور سوئٹزرلینڈ کے مشترکہ مالی میکنزم پر عمل درآمد کا آغاز ہوگا۔
ایران اور سوئٹزرلینڈ کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا کہ اس مالیاتی میکنزم پر عمل درآمد کرنے کیلئے کوئی حتمی تاریخ نہیں دیا گیا ہے۔9467*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@