حمیرا ریگی؛ برونائی میں ایران کی نئی سفیر مقرر

تہران، 22جنوری،ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق، ملک کی سنی مذہب اور بلوچ قوم سے تعلق رکھنے والی خاتون "حمیرا ریگی زیروکی" کو برونائی میں بطور ایرانی سفیر مقررکردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حمیرا ریگی زیروکی کو سفیر مقرر کرنے کی منظوری ایرانی صدر مملکت "حسن روحانی" نے دی ہے جو جلد برونائی جاکر اپنے فرائض سنبھالیں گی۔
حمیرا ریگی زیروکی، اس سے پہلے ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے ضلع "قصرقند" کی گورنر کے فرائض سرانجام دے چکی ہیں.
نائب ایرانی صدر سنیئر "اسحاق جہانگیری" نے آج بروز منگل قصر قند کے دورے پر خاتون ریگی کی خدمات اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کی دوسری خاتون سفیر مقرر کئے جانے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@