پاکستان علاقائی خوشحالی کیلئے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کا خواہاں

اسلام آباد، 22 جنوری، ارنا - پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی اور علاقائی خوشحالی کے مقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے.

یہ بات ''اسد قیصر'' نے ایرانی سفیر ''مہدی ہنردوست'' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی.
فریقین نے اس موقع پر علاقائی امن و سلامتی، عالمی امور بالخصوص دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا.
پاکستانی اسپیکر نے اس با پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کو چاہئے کہ ہنگامی بنیاد اور تعاون پر مبنی اقدامات کے ذریعے سے معاشی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے آگے بڑھیں.
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی مشترکات اور مضبوط جڑوں میں بندھے ہوئے ہیں.
اسد قیصر نے اراکین پارلیمنٹ کے تجربات سے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری اور باہمی تعلقات کو بہتر انداز میں فروغ دیا جاسکتا ہے.
اس ملاقات میں سفیر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایران پاکستان سے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے.
مہدی ہنردوست نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو بڑھانے کا خواہش مند ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@