22 جنوری، 2019 9:34 AM
News Code: 3667560
0 Persons
کابل دہشت گرد حملہ، ایران کی شدید مذمت

تہران، 22 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے.

ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' نے اپنے ایک بیان میں طالبان کے افغان فوج کے تربیتی مرکز پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے.
انہوں نے بتایا کہ ایسے واقعات امن کی جاری کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں. ایران متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہے.
ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کے لئے قومی مفاہمت اور تمام گروہوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@