عالمی میلوں میں ایرانی انیمیشن اور فلموں کی شاندار پذیرائی

تہران، 21 جنوری، ارنا۔ دنیا کے مختلف ممالک کے بین الاقوامی فلمی میلوں میں ایران کی جانب سے بنائی گئی انیمیشن، اور فلموں کو پیش کیا گیا جنہیں شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق، امریکہ، چیک جمہوریہ اور بھارت میں بین الاقوامی میلوں کا انعقاد کیا گیا جہاں مختلف ممالک نے اپنی انیمیشن اور فلموں کو پیش کیا۔
جمہوریہ چیک کے شہر پراگ میں منعقدہ 8 ویں بین الاقوامی ایرانی فلم میلے میں، ایرانی ہدایتکار "روح اللہ برداری" اور "سمیرا برادری" کی مشترکہ بنائی گئی فلم "Dressage" نے اس ایونٹ کی بہترین فلم کے طور پر ایوارڈ حاصل کر لیا.
اس کے علاوہ بھارتی شہر چنائی کے 6 ویں بین لاقوامی میلے میں، ایرانی ہدایتکار "محمد فیض آبادی" کی بنائی گئی انیمیشن "The chair" کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
چنائی فلم میلہ، 16 سے 24 فروری تک منعقد گیا جائے گا۔
دوسری طرف، امریکہ میں منعقد ہونے والے 10 ویں "we like Em short" میلے میں ایرانی خاتون ہدایتکار کی بنائی گئی انیمیشن "skein" کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
یہ میلہ 15 سے 18 اگست تک امریکی ریاست اورگن میں منعقد کیا جائے گا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@