ایران کی گیس کی پیداوار میں 35 فیصد اضافہ

جیرفت، ارنا- 21 جنوری، ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران میں، ملک میں گیس کی پیداوار میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بات "بیژن نامدار زنگنہ" نے ایرانی صوبے کرمان کے شہر جیرفت میں گیس کی فراہمی منصوبے کی ایک تقریب میں کہی۔
ہونے والی تقریب میں نائب ایرانی صدر سنیئر"اسحاق جہانگیری" بھی شریک تھے۔
اس موقع پر ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کے 14 فیزوں سے گیس کی پیدواری کا آغاز ہوچکا ہے جس سے گیس کی پیداواری روزانہ 61لاکھ میٹر کیوبک تک پہنچ گئی ہے۔
زنگنہ نے کہا کہ ایران گیس کی پیدواری کے میدان میں قطر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس موقع پر نائب ایرانی وزیر تیل "حسین منتظری تربتی" جو اس تقریب میں شریک تھے نے بھی ایران کی اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی نظام و انقلاب کی 40 سالگرہ میں گیس کی صعنت، سب سے زیادہ انقلابی صنعت کے طور پہچانا جائے گا۔
واضح رہے کہ نائب ایرانی صدر نے آج صوبے کرمان کا دورہ کرتے ہوئے اس صوبے کے شہر جیرفت میں گیس، پانی اور بجلی کی فراہمی سے متعلق مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔
9467*274**ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@