ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھیں گے: جاپانی سفیر

تہران،21 جنوری، ارنا- ایران میں تعینات جاپان کے سفیر نے ٹوکیو کے طویل المدتی منصوبوں میں ایرانی تیل کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یہ بات "میتسوگو سایتو" نے آج بروز پیر ایران کی اسلامی کونسل کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ "کاظم جلالی" کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کی خاطر اس ملک سے مغربی کمپنیوں کی واپسی کے باوجود ،بعض جاپانی کمپنیاں گزشتہ کی طرح ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔
جاپانی سفیر نے کہا کہ ایران سے تیل درآمد کرنے کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ بہت مشکل اور پیچیدہ مذاکرات کیا گیا جس کے نتیجے میں گزشتہ روز جاپانی کشتی تیل کی خریداری کے لئے ایران کی بندرگاہ میں لنگرانداز ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھے گا کیونکہ ایرانی تیل کو جاپان کے طویل المدتی منصوبوں میں نہایت اہم کردار حاصل ہے۔
جاپانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران و جاپان کے 90 سالہ سفارتی تعلقات، ہمارے نزدیک بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 9 صدیوں کے دوران ایران اور جاپان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے ساتھ دونوں ممالک کیلئے اہم کامیابیاں حاصل ہونے کے بعد ایران اور جاپان کے تعاون کی سطح کو مزید بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے ایران کی عظیم ثقافت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی مستقبل منصوبہ بندیوں میں ایران کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم ہے۔
9467*274**ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@