ایران نے جاپان کیلئے تیل کی پہلی کھیپ لوڈ کردی

تہران، 21 جنوری، ارنا - جاپان کو ایرانی تیل کی خریداری پر امریکی پابندیوں سے استثنی ملنے کے بعد ایران نے گزشتہ روز جاپانی کمپنی فوجی کے لئے تیل کی پہلی کھیپ لوڈ کردی.

رائٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق، جاپانی فوجی تیل کمپنی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جاپانی VLCC Kisogawa کشتی نے 20 جنوری دو ملین بیرل ایرانی خام تیل کو حمل کر دیا اور وہ 9 فروری کو جاپان پہنچ گی.
یاد رہے کہ امریکہ نے 2 نومبر کو اعلان کردیا تھا کہ ایران پر تیل پابندیوں کی تجدید کے باوجود عارضی طور پر 8 ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دی جائے گی جس کی مہلت امریکی قوانین کے تحت 180 دن ہوگی.
حالیہ امریکی پابندیوں کے بعد جاپان کو بھی ایران سے تیل لینے کے مد میں چھوٹ ملی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@