سربراہ اقوام متحدہ کو ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تشویق ہے

کرمانشاہ، 21 جنوری، ارنا - سربراہ اقوام متحدہ کو ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق نئی امریکی پابندیوں کے اطلاق پر تشویش ہے.

یہ بات ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے ریجنل انفارمیشن سینٹر کی سربراہ "ماریا دوتنسکو" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے بتایا کہ عالمی ایٹمی توانائی ادارہ جوہری معاہدے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی شفاف کارکردگی پر متعدد رپورٹس شائع کرچکا ہے جس کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش حمایت کرتے ہیں.
خاتون عہدیدار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ایرانی قوم اور حکومت کی حمایت جاری رہے گی.
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایران مخالف پابندیوں کے تباہ کن اثرات میں کمی کے لئے ملک کے غریب علاقوں میں مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@