پاک ایران کارگو ٹرین سروس بحال کردی گئی

اسلام آباد، 21 جنوری، ارنا - پاکستانی علاقے نوشکی میں ٹرین حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کرکے پاک ایران کارگو ٹرین سروس بحال کردی گئی ہے.

پاکستانی محکمہ ریلوے کے مطابق تین روز قبل کیشنگی میں انجن فیل ہونے پر کارگو ٹرین کی انجن اور نو بوگیاں ٹریک سے اتر گئی تھیں جبکہ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کے سو فٹ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا.
سینکڑوں ریلوے مزدوروں کی مسلسل تین روز کی کوششوں کے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کردیا گیا جس کے بعد دالبندین اور تفتان میں روکی گئی ٹرینوں کو روانہ کردیا گیا.
کارگو ٹرین گزشتہ دنوں سلفر کی 600 ٹن کھیپ پاکستانی شہر کوئٹہ لے جارہی تھی جسے راستے مں حادثہ پیش آیا تھا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور پاکستان دو ہمسایہ اور اسلامی ملک کی حیثیت سے مشترکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کی بہت صلاحیت رکھتی ہیں، ریلوے نقل و حمل ان میں سے ایک ہے جس کی مدد سے دونوں ممالک کی تجارتی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں فروغ دیا جاسکتا ہے.
پاکستانی وزیر ریلوے نے حال ہی میں یہ اعلان کیا تھا کہ کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کو عالمی معیار کے مطابق جدید بنایا جائے جس کے بعد اسے ایرانی ریلوے سے لنک کردیا جائے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@