ایرانی بندرگاہ رجائی میں 55 ملین ٹن مصنوعات درآمد اور برآمد

بندرعباس، 21 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی شہیدرجائی بندرگاہ کے ذریعے گزشتہ نہ مہینوں کے دوران ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد ٹن مصنوعات کی برآمدات اور درآمدات ہوئی ہیں.

یہ بات صوبہ ہرمزگان کی پورٹس اور شپنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل "اللہ مراد عفیفی پور" نے شعبہ جہازرانی کی حالیہ کارکردگی سے متعلق ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس بندرگاہ کے ذریعے 36.864352 ملین ٹن نان آئل اور 18.545590 ملین ٹن تیل کی مصنوعات کو برآمد اور درآمد کیا گیا ہے.
عفیفی پور نے خلیج فارس بندرگاہ میں تیل آپریشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 5.509 ملین ٹن مصنوعات برآمد اور 3 لاکھ 5999 ہزار ٹن مصنوعات منتقل کی گئی ہے.
انہوں نے کہا کہ اسی دوران تیل کی مصنوعات کی نقل و حمل کا حجم 12.66532 ملیں رہا.
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ شہیدرجائی بندرگاہ سے 9 لاکھ 33 ہزار 660 ٹن مصنوعات کی درآمدات ہوئیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ نہ مہینوں کے دوران 2778 بڑی اور چھوٹی کشتیاں رجایی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوئیں جن میں سے 2333 کشتیاں ہزار ٹن سے زائد مصنوعات لے جانے کی گنجائش رکھتی تھیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@