خطے میں سائنسی ترقی کے لحاظ سے ایران کی پہلی پوزیشن

بوشہر، 21 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں سائنسی پیداوار سے متعلق قریب چار ہزار مراکز سرگرم ہیں جس کی وجہ سے خطے میں سائنسی ترقی کے حوالے سے ایران کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے.

یہ بات نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی امور "سورنا ستاری" نے پیر کے روز بوشہر کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں چار ہزار سائنسی مراکز اور مختلف کمپنیاں قائم ہیں جن کی قابل قدر سرگرمیوں کی بدولت ایران سائنسی ترقی سے متعلق خطے میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے 2005 سے 2017 کے دوران سائنسی پیداوار کے لحاظ سے قابل قدر ترقی کی ہے جس سے ملک کی عالمی پوزیشن 34 سے 16ویں نمبر پر آگئی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@