یورپ ایس پی وی نظام کے نفاذ کیلئے سنجیدہ ہے: جرمن سفیر

تہران، 26 جنوری، ارنا - ایران میں تعینات جرمنی کے سفیر نے کہا ہے کہ یورپی یونین بھرپور طاقت سے ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی نظام (SPV) کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے.

یہ بات "میکائیل کلود برشتود" نے آج بروز ہفتہ، نائب ایرانی اسپیکر "علی مطہری" کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرمن حکومت نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر بارہا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے تحفظ کے حوالے سے یورپی یونین کیساتھ یکجا ہونے کی کوشش کی ہے۔
جرمن سفیر نے کہا کہ ایران سے متعلق یورپ کا ایس پی وی نظام نفاذ کے قریب ہے اور آئندہ چند دنوں میں نفاذ ہوگا۔
انہوں نے خطے میں ایران کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جرمن حکومت کا عقیدہ ہے کہ ایران خطے کا ایک اہم ملک ہے لہذا علاقائی مسائل اور بحرانوں کے حل کیلئے ایران کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کی توسیع سمیت ایران اور جرمنی کے دانشوروں کے درمیان مختلف بنیادی موضاعات سے متعلق مذاکرات کے فروغ پر زور دیا۔
جرمن سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے میں ایران اور جرمن کے عوام کے درمیان جذباتی تعلقات ہیں جو دونوں ممالک کے سیاسی اور سرکاری تعلقات سے بڑھ کر ہیں۔

9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@