2019 ایشین فٹبال کپ؛ ایران نے عمان کو ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

تہران، 20 جنوری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی فٹبال ٹیم نے متحدہ عرب امارت میں منعقدہ 2019 ایشین کپ کے ناک اوٹ مرحلے میں جارحانہ انداز میں عمان کی ٹیم کو ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

امارتی شہر ابوظبی کے "محمد بن زائد" اسٹیدیم میں منعقد ہونے والے 2019 ایشین فٹ بال کپ کے ناک اوٹ راونڈ میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-0 نتیجے کے ساتھ عمان کی ٹیم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
2019ایشین کپ، 5 جنوری سے 1 فروری تک متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے