نازنین زاغری کو جیل میں تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں: ایرانی سفیر

لندن، 20 جنوری، ارنا- برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر نے دوہری شہریت رکھنے والی خاتون ایرانی قیدی "نازنین زاغری" کو جیل میں طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کر دی ہے۔

"حمید بعیدی نژاد" نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں ایک پیغام میں لکھا ہے کہ نازنین زاغری کو اپنی قید کے آغاز سے اب تک 49 دفعہ طبی ماہرین کے ذریعے معائنہ کیا گیا ہے جو 22 دفعہ فزیوٹھراپی، 15 دفعہ ماہر نفسیات، 8 دفعہ دانتوں کاڈاکٹر اور 4 دفعہ نیورولوجسٹ پر شامل ہیں۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ خاتون ایرانی قیدی نے اس عرصے میں 201 دفعہ اپنی بیٹی"گابریلا" سے ملاقات کی ہے جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے ہفتے میں 6 بار اپنے اہل خانوں سے ملاقات کی ہے۔
بعیدی نژاد نے نازنین زاغری کو علاج کے سہولیات تک رسائی میں تاخیر سے متعلق بعض انسانی حقوق کے کارکنون کے پروپیگنڈے کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی خاطر ہزاروں ایرانی بیماروں کے مسائل کو خصوصی ادویات کی کمی کی بدولت نظرانداز کرنا، ناانصافی اور دوہری معیار اپنانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ نازنین زاغری اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بعض سرگرمیوں میں ملوث پائی جاتی ہیں جس کے بعد انھیں ایران میں گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انھیں 5 سال کی سزا سنادی.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@