ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان سے 195 ملین ڈالر زرعی مصنوعات کی برآمدات

تبریز، 20 جنوری، ارنا – ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان سے گزشتہ نہ مہینوں کے دوران 195 ملین ڈالر مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے.

یہ بات ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کی زرعی جہاد تنظیم کے منیجر "جواد زینالی" نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس صوبے کی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
زینالی نے کہا کہ اس صوبے سے گارڈن، گرین ہاؤس ، مویشیوں اور گری دار میوے کی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم عراق، ترکی، آذربائیجان، افغانستان، جارجیا، ارمنستان اور پاکستان کو زرعی مصنوعات برآمد کر رہے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@