باکو میں عالمی کم عمر بچے کراٹے مقابلوں کا آغاز

باکو، 20 جنوری، ارنا – عالمی کم عمر بچوں کے کراٹے مقابلوں کا ہفتہ کے روز آذری دارالحکومت باکو میں آغاز کیا گیا جس میں دس ممالک سمیت اسلامی جمہوریہ ایران شریک ہیں.

عالمی کم عمر بچوں کے کراٹے مقابلوں میں جمہوریہ اسلامی ایران، آذربائیجان، روس، ترکی، امریکہ، جارجیا، ناجائز صہیونی ریاست، ازبکستان، قازقستان، یوکرائن اور جمہوریہ چیک کے 800 کھیلاڑی شریک ہیں.
منعقد ہونے والے عالمی کراٹے مقابلوں میں ایرانی کم عمر بچوں کے علاوہ دوسرے 25 کھیلاڑی شریک ہیں.
ایرانی نوجوان کراٹے کھیلاڑی "امین شفیعی" نے گزشتہ روز ان مقابلوں میں ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا.
دوسرے ایرانی کھیلاڑیوں "علیرضا علی زادہ اور شکیبا فرخ لقا" نے منعقدہ عالمی کراٹے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلئے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@